Home / تازہ ترین / امریکی صدر ٹرمپ خودکش مشن پر ہیں۔ شمالی کوریا اپنے راکٹ سے امریکہ کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ شمالی کوریائی وزیر خارجہ

امریکی صدر ٹرمپ خودکش مشن پر ہیں۔ شمالی کوریا اپنے راکٹ سے امریکہ کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ شمالی کوریائی وزیر خارجہ

نیویارک (بی بی سی پاک نیوز): امریکہ کے محکمۂ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی بمبار طیاروں نے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے شمالی کوریا کے قریب سمندر پر پروازیں کی ہیں۔
دوسری جانب شمالی کوریا کے وزیرِ خارجہ ری یونگ ہو نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ’خودکش مشن’ پر ہیں۔ شمالی کوریا کے وزیرِ خارجہ ری یونگ ہو نے اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ کی جنرل اسمبلی میں کئی گئی تقریر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘مسٹر ٹرمپ ذہنی طور پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ان پر طاقت کا خبط سوار ہے اور وہ اس ناقابل واپس غلطی کو ناگزیر بنا رہے ہیں کہ شمالی کوریا امریکی سرزمین کو راکٹوں سے نشانہ بنا سکتا ہے۔’
سرکاری میڈیا کے ذریعے ایک غیر معمولی بیان میں شمالی کوریا کے رہنما نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو اقوام متحدہ میں اپنے حالیہ خطاب پر ‘بھاری قیمت’ چکانی پڑے گی۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ہونہاپ کے مطابق کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ ’امریکی صدر کے بیان کے بعد مجھے یقین ہو گیا ہے کہ میں نے خوفزدہ یا رکنے کی بجائے، جو راستہ منتخب کیا وہ درست ہے اور اسی پر چلنا ہے۔‘

Check Also

ہتھیار ڈالنے والے81عسکریت پسندوں کی پاک فوج کے زیراہتمام اصلاحی تربیت مکمل

خیبر ایجنسی: ہتھیار ڈالنے والے 81 عسکریت پسندوں نے پاک فوج کے زیر اہتمام صباؤن سینٹر میں …