Home / تازہ ترین / نواز شریف آج رات لندن سے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ احتساب عدالتوں کا سامنا کرنے کا فیصلہ

نواز شریف آج رات لندن سے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ احتساب عدالتوں کا سامنا کرنے کا فیصلہ

لندن(بی بی سی پاک نیوز): سابق وزیراعظم اور پانامہ کیس میں نااہل ہونے والے میاں نواز شریف نے وطن واپسی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ آج رات لندن سے پاکستان کے لیے نکلیں گے۔لندن سے پاکستان واپسی کی ان کی سیٹ کنفرم ہو چکی ہے۔  یہ فیصلہ انہوں نے میاں شہباز شریف سے ملاقات کے بعد کیا۔ ترجمان ن لیگ کے مطابق نواز شریف پاکستان میں احتساب عدالتوں میں اپنے خلاف کیسز کا سامنا کریں گے۔ اور وہ پارٹی الیکشن میں بھی حصہ لیں گے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی معاونت سے آئین کی شق میں تبدیلی کے بعد اب نواز شریف دوبارہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت سنبھال سکتے ہیں۔

Check Also

ہتھیار ڈالنے والے81عسکریت پسندوں کی پاک فوج کے زیراہتمام اصلاحی تربیت مکمل

خیبر ایجنسی: ہتھیار ڈالنے والے 81 عسکریت پسندوں نے پاک فوج کے زیر اہتمام صباؤن سینٹر میں …