Home / International News Updates. BBC Pakistan News. / شمالی کوریا کی جانب سے جاپانی فضائی حدود میں میزائل تجربہ ۔ جاپانی شہری شدید خوف وہراس کا شکار

شمالی کوریا کی جانب سے جاپانی فضائی حدود میں میزائل تجربہ ۔ جاپانی شہری شدید خوف وہراس کا شکار

شمالی کوریا کی جانب سے جاپانی فضائی حدود میں میزائل تجربہ
ٹوکیو(بی بی سی پاک نیوز): جاپان نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جا نب سے  بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے جوکہ  جاپانی فضائی حدود سے گزرتا ہوا سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ یہ اپنی نوعت کا پہلا واقعی ہے کہ شمالی کوریا نے  میزائل تجربہ جاپانی فضائی حدود کے اوپر سے کیا ہے۔
جاپانی حکام کے مطابق  شمالی کوریا نے میزائل کا یہ تجربہ صبح کے وقت  کیاہے، جو جاپان کے مشرقی علاقے سے گزرتا ہوا سمندر میں جا گرا۔ تا ہم جاپانی حکومت کی جانب سے  میزائل گرانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔میزائل کے جاپانی فضائی حدود میں داخلے سے  سائیرن بجنے لگے اورحکام کی جانب سے لوگوں کو ہدائت کی گئی کہ وہ فوراً تہہ خانوں میں چلے جائیں۔ جاپانی میڈیا کے مطابق میزائل اپنے ہدف تک پہچنے سے پہلے ہی تین ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ شمالی کوریا نے کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے تین تجربے کیے تھے۔
جنوبی کوریا کی جانب سے اس  تجربے کے بعد جاپان کی حکومت نے اپنے شہریوں کو اس قسم کے حالات سے محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔  سرکاری ذرائع کے مطابق کسی قسم کا جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ جاپانی کابینہ کے چیف سیکریٹری نے شمالی کوریا کے اس  حالیہ تجربے کو ‘غیر مثالی اور گہرا خطرہ’ قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ جاپان اس کے ردعمل میں ‘اہم اقدامات’ کرے گا۔

Check Also

ہتھیار ڈالنے والے81عسکریت پسندوں کی پاک فوج کے زیراہتمام اصلاحی تربیت مکمل

خیبر ایجنسی: ہتھیار ڈالنے والے 81 عسکریت پسندوں نے پاک فوج کے زیر اہتمام صباؤن سینٹر میں …