Home / City News Updates From BBC Pakistan News / پیپلز پارٹی کے وہ سیاستدان جو سیاست سے پہلے اداکاری میں بھی قسمت آزما چکے ہیں

پیپلز پارٹی کے وہ سیاستدان جو سیاست سے پہلے اداکاری میں بھی قسمت آزما چکے ہیں

اسلام آباد(بی بی سی پاک نیوز): دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو سیاست میں آنے سے پہلے دیگر شعبہ جات میں اپنی قسمت آزمائی کر چکے ہیں ان میں ایک شعبہ شوبز کا بھی ہے۔ دنیا بھر میں بہت سے اداکار شوبز میں اپنا لوہا منوانے کے بعد سیاست میں آئے۔ ایسے ہی کچھ بڑے نام پاکستان پیپلز پارٹی کے بھی جنہوں نے سیاست میں آنے سے پہلے شوبز میں بھی اپنی قسمت آزمائی جس میں ایک بڑا نام پاکستان پیپلز پاڑٹی کے کو چیئرمین اور سابق پاکستانی صدر آصف علی زرداری کا بھی ہے۔ 

:آصف علی زرداری


پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کا شمار بھی دنیا کے ان سیاستدانوں میں ہوتا ہے، جو حادثاتی طور پر اقتدار میں آئے اور ہمیشہ کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہوگئے۔ کاروباری اور سینما گھروں کے حوالے سے کام کرنے والے سیاسی کارکن حاکم علی زرداری کے گھر میں پیدا ہونے والے آصف علی زرداری بھی اپنے بچپن میں ’سالگرہ‘ نامی فلم میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کام کرچکے ہیں۔ آصف علی زرداری کا زیادہ تعلق جہاں اداکاری سے نہیں ہے، وہیں ان کا تعلق پاکستانی سیاست میں بھی 2008 سے پہلے اتنا اہم نہیں تھا، البتہ بے نظیر بھٹو کے شوہر ہونے کی وجہ سے ان کا نام پاکستانی سیاست میں سنا جاتا تھا۔ انہوں نے اپنے دور صدارت میں کئی اہم کارنامے سر انجام دئیے، جب کہ وہ متنازع صدر بھی رہے۔

:فوزیہ وہاب

Fozia Wahab
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے شہرت حاصل کرنے والی فوزیہ وہاب نے سیاست کی شروعات تو 1993 میں کی، لیکن وہ اس سے پہلے اداکاری کر چکی تھیں۔ فوزیہ وہاب کو بے نظیر بھٹو نے 1993 میں کراچی کی شہری حکومت کے تحت چلنے والی ایدھی ایئرایمبولینس کی سروس کمیٹی کے اراکین میں شامل کیا، لیکن پھر اسی برس ہی انہیں پیپلز پارٹی میں انسانی حقوق سیل کی ذمہ داریاں دی گئیں۔ فوزیہ وہاب 2 بار قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں، آخری بار وہ 2008 میں رکن اسمبلی منتخب ہوئیں، انہوں نے حدود آرڈیننس، خواتین کے حقوق اور توہین رسالت کے حوالے سے قانون سازی اور تحاریک میں بھرپور حصہ لیا۔
لیکن سیاست میں آنے سے کئی برس قبل انہوں نے اداکاری بھی کی،مگر وہ ملک میں اداکارہ کے بجائے سیاستدان کی حیثیت سے پہنچانی جاتی ہیں۔ کم عمری میں صحافی اور سیاسی ٹی وی ٹاک شو کے میزبان وہاب صدیقی سے شادی کرنے کے بعد 1991 میں انہوں نے ڈائریکٹر حسینہ معین کے ڈرامے ’کہر‘ میں اہم کردار ادا کیا۔
فوزیہ وہاب نے 1991 سے 1992 تک کچھ ماڈلنگ منصوبوں میں بھی کام کیا، لیکن اگلے تین سال بعد وہ ادکارہ سے سیاستدان بن چکی تھیں۔ فوزیہ وہاب 12 جون 2012 کو پتے کی بیماری کے باعث کراچی کے خانگی ہسپتال میں چل بسیں، ان کے تین آپریشن کیے گئے، لیکن وہ جاں بر نہ ہوسکیں۔

:شرمیلا فاروقی

Sharmila Farooqi
پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر ثقافت شرمیلا فاروقی کو پاکستان کے کئی لوگ متحرک اور نوجوان سیاستدان کے طور پر پہنچانتے ہیں۔
شرمیلا فاروقی کا شمار نہ صرف سندھ بلکہ پاکستان کی خوبصورت اور جوان خواتین سیاستدانوں میں ہوتا ہے، لیکن انہوں نے بھی سیاست میں آنے سے کئی سال قبل 1997 میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے ڈرامے ’پانچواں موسم‘ میں اہم کردار ادا کیا۔
اگرچہ ان کی اداکاری کا سلسلہ بھی زیادہ نہیں چل سکا، لیکن وہ اداکاری کو خیرآباد کہنے کے بعد کلچر، فنون لطیفہ اور ثقافت کے قریب ہی رہیں، اسی وجہ سے 2013 کے پیپلز پارٹی کی حکومت نے انہیں محکمہ ثقافت کا قلمدان بھی سونپا۔

Check Also

ہتھیار ڈالنے والے81عسکریت پسندوں کی پاک فوج کے زیراہتمام اصلاحی تربیت مکمل

خیبر ایجنسی: ہتھیار ڈالنے والے 81 عسکریت پسندوں نے پاک فوج کے زیر اہتمام صباؤن سینٹر میں …