Home / تازہ ترین / مہنگے تحفوں پر ایف بی آر کا ایکشن ۔ تحفے دینے والوں اور لینے والوں کو نوٹسز جاری

مہنگے تحفوں پر ایف بی آر کا ایکشن ۔ تحفے دینے والوں اور لینے والوں کو نوٹسز جاری

FBR Pakistan
اسلام آباد(بی بی سی پاک نیوز): جے آئی ٹی کی پانامہ کیس پر تحقیقات میں شریف خاندان کی طرف سے ایک دوسرے کو مہنگے ترین تحفے دینے کا بار بار ذکر ہوتا رہا۔ لیکن یہ سلسلہ صرف شریف خاندان تک ہی محدود نہیں بلکہ پاکستان میں بہت سے افراد ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے لیے مہنگے تحفوں کا سہارا لے رہے ہیں۔ اسی لیے مہنگے تحفے دینے والوں اور وصول کرنے والوں کو ایف بی آر کی طرف سے نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔
 ایف بی آر نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ  گزشتہ مالی سال میں 2 ہزار 785 افراد نے ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں 102 ارب روپے کےبڑے تحائف کا ذکر کیا۔
ایف بی آر کے مطابق یہ مہنگے تحائف منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے لئے استعمال ہوئے۔ ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 3 افراد نے 1 ارب روپے یا اس سے زائد کے تحائف وصول کئے۔8 افراد نے 50 کروڑ سے 1 ارب روپے کے درمیان کے تحائف وصول کئے۔ 97 افراد نے 10 سے 20 کروڑ روپے کے درمیان کے تحائف وصول کئے۔ 280  افراد نے 5 سے 10 کروڑ روپے کے درمیان کے تحائف وصول کئے۔ 2 ہزار 348 افراد نے 1 سے 5 کروڑ روپے کے درمیان کے تحائف وصول کئے۔

Check Also

پاکستان کے معاشی حالات خراب کئے جارہے ہیں، قر ضہ ادا کرنے کیلئے پیسے نہیں:ماہر اقتصادیات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ماہراقتصادیات ڈاکٹراشفاق نے کہاہے کہ حالات خراب کئے جا رہے …