Home / International News Updates. BBC Pakistan News. / انڈیا میں ٹماٹر کی حفاظت کے لیے سیکورٹی گارڈز تعینات

انڈیا میں ٹماٹر کی حفاظت کے لیے سیکورٹی گارڈز تعینات

Tomato Security
نئی دہلی(بی بی سی پاک نیوز): کچھ عرصہ قبل انڈیا کے کسان ٹماٹر کی فصل کی بے قدری کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔ لیکن اب انڈیا میں ٹماٹروں کی قیمت اتنی زیادہ بڑھ گئی ہے کہ ٹماٹروں کو  منڈی تک پہنچانے کے لیے سیکورٹی گارڈز تعینات کر دیے ہیں۔ انڈین میڈیا  کے مطابق مدھیا پردیش ریاست کے شہر اندور میں ایک تھوک فروش کے مطابق ٹماٹروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے مدنظر تحفظ کے لیے مسلح گارڈز رکھنے پڑ رہے ہیں۔ تھوک فروش نے کہا کہ اندور میں سبزی منڈی میں چھ مسلح گارڈز تعینات کیے ہیں تاکہ ٹماٹروں کی حفاظت کر سکیں خاص طور پر اس وقت جب ٹماٹر ٹرک سے اتارے جا رہے ہوں۔
ریاست  میں بہت سے واقعات میں  چور کئی ٹن ٹماٹر لوٹ کر فرار ہو گئے۔
انڈیا میں ٹماٹر کی فصل بہت شاندار ہوئی تھی  اور یہاں تک کہ ایک ماہ قبل تک کسان ٹماٹر کی خاطر خواہ قیمت نہ ملنے پر  اپنے ٹماٹر سڑکوں پر پھینک رہے تھے۔
لیکن سیزن آف ہونے کے بعد اور شدید بارشوں کی وجہ سے فصل تباہ ہونے کے باعث قیمت بہت بڑھ گئی ۔ جس کی وجہ سے سیکورٹی کا انتظام کرنا پڑا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  ٹماٹروں کی قیمت 100 انڈین روپے یعنی 1.55 ڈالر ہو گئی ہے جس کے باعث ٹماٹر عام آدمی کے لیے لینا مشکل ہو گیا ہے۔ ایک تجزیہ کار نے کہا ہے کہ انڈیا میں پیاز کی قیمت بڑھ جانے پر تو حکومتیں گری ہیں اور ٹماٹر کی قیمتیں بڑھنے کے باعث سیاسی رہنماؤں کی نیندیں تو ضرور حرام ہو گئی ہوں گی۔

Check Also

فلم اور مجسمہ

  مجسمہ سازی ایک مشکل، محنت طلب اور کسی آرٹسٹ کے لیے بھی صبر آزما …