Home / صحت / پھلوں کا جوس پینے کے بعد دانت فوراً صاف کرنا بہت سی بیماریوں سے بچاؤ کا باعث ہے۔ ماہرین کی تحقیق

پھلوں کا جوس پینے کے بعد دانت فوراً صاف کرنا بہت سی بیماریوں سے بچاؤ کا باعث ہے۔ ماہرین کی تحقیق

Healthy Teeth Good for health
لندن(بی بی سی پاک نیوز): ماہرین طب  نے نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ اگر پھلوں کا تازہ جوس پینے کے بعد فوراً دانت صاف کر لیے جائیں تو دانتوں کی بیماری کے امکانات ٪ 65 تک کم ہو جاتے ہیں۔ اگر دانت صاف نہ کیے جائیں تو دانتوں کی بیماری کا اندیشہ کئی گنا تک بڑھ جاتا ہے۔ یونیورسٹی آف روچیسٹر میڈیکل سائنس شعبہ کے ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھلوں خاص کر مالٹے کے جوس میں موجود ہائیڈروجن پرآکسائیڈ دانتوں کی پالش خراب کر سکتی ہے۔ اس لیے جوس پینے کے فوراً بعد دانت صاف کر لینا اس بیماری سے بچاؤ کا ذریعہ ہو سکتا ہے۔ ورنہ بیس منٹ کے اندر اندر یہ کیمیکل اپنا کام شروع کر دیتا ہے اور دانتوں کی پالش پر اثر انداز ہوتا ہے۔ دانتوں کی سب سے خطرناک بیماری مسوڑوں سے پیپ آنا ہے جو کھانے ک ساتھ ہمارے جسم میں جا کر مزید بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔

Check Also

کینسر کے مرض کی جانچ کے لیے ’تشخیصی کِٹ‘ تیار

  برلن: سائنس دانوں نے کینسر کی تشخیص کے لیے ایک کِٹ تیار کرلی ہے جس …