Home / کھیل / Cricket News Updates. BBC Pakistan News / سری لنکا نے زمبابوے کو واحد ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سریز جیت لی

سری لنکا نے زمبابوے کو واحد ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سریز جیت لی

Sri Lanka beat Zimbabwe
کولمبو(بی بی سی پاک نیوز):  زمبابوے کو سنسی خیز مقابلے کے بعد سی لنکا کے  اسیلا گونارتنے کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 4 وکٹوں سےشکست ۔ واحد میچ میں فتح حاصل کر کے سری لنکا نے  سیریز جیتنے کے ساتھ ساتھ 388 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔سری لنکا کی طرف سے یہ سب سے بڑا اسکور کا کامیاب تعاقب ہے اس سے پہلے سری لنکا کی طرف سے زیادہ سے زیادہ رنز کا کامیاب تعاقب جنوبی افریقہ کے خلاف 352 رنز کا تھا۔
منگل کو سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان جاری ٹیسٹ کے  آخری روز سری لنکا نے  170 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے جیت کیلئے مزید 218 رنز درکار تھے۔ سری لنکا کی چوتھی وکٹ دن کے شروع میں ہی گر گئی  جب سیٹ بیٹسمین کوشال مینڈس 66 رنز بناکر گریم کریمر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔  جبکہ کریمر نے جلد ہی اپنی ٹیم کو ایک اور اہم کامیابی دلاتے ہوئے 203 کے مجموعی اسکور پر اینجلو میتھیوز کو بھی آؤٹ کردیا۔
اس موقع پر نروشن ڈکویلا اور اسیلا گونارنتے نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور 121 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا اسکور 324 تک پہنچا دیا، ڈکویلا 81 رنز بنانے کے بعد شان ولیمز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد گونارتنے اور دلوروان پریرا نے مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا اور اپنی ٹیم کو 4 وکٹوں سے فتح دلا دی، گونارتنے نے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ پریرا نے 29 رنز بنائے۔ زمبابوے کی جانب سے گریم کریمر نے چار اور شان ولیمز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
گونارتنے کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا جبکہ رنگنا ہیراتھ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Check Also

ہتھیار ڈالنے والے81عسکریت پسندوں کی پاک فوج کے زیراہتمام اصلاحی تربیت مکمل

خیبر ایجنسی: ہتھیار ڈالنے والے 81 عسکریت پسندوں نے پاک فوج کے زیر اہتمام صباؤن سینٹر میں …