Home / تازہ ترین / چینی نژاد ہیرؤین “ژو ژو” نے اپنی فلم ٹیوب لائٹ کی ناکامی کے بعد بھارت آنے سے انکار کر دیا

چینی نژاد ہیرؤین “ژو ژو” نے اپنی فلم ٹیوب لائٹ کی ناکامی کے بعد بھارت آنے سے انکار کر دیا

Zhu Zhu in Tube lite
ممبئی(بی بی سی پاک نیوز):  انڈین فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ سلمان خان کی عید  پر ریلیز کی جانے والی  فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کا جادو فلم بینوں پر نہ چل سکا اور فلم دبنگ خان کے سابقہ ریکارڈ کے مطابق بزنس کرنے میں ناکام رہی جس وجہ سے  فلم کی ہیروئن  ’’ژوژو‘‘ نے بھارت آنے سے انکار کردیا۔دبنگ خان بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو پچھلے کئی سالوں سے لگاتار ہٹ فلمیں دے رہے ہیں اور لوگ  ان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ سے بھی وہی امید کر رہے تھے لیکن اس دفعہ دبنگ خان نے اپنے چاہنے والوں کو کافی مایوس کیا۔ ٹیوب لائٹ  نے ریلیز کے پہلے روز سلمان کی گزشتہ فلموں کے مقابلے میں بہت ہی کم بزنس کیا، اس فلم کو  100 کروڑکلب میں جانے  ایک ہفتے سے بھی زائد کا وقت لگ گیا جبکہ بالی ووڈ سلطان کی سابقہ  فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘،’’ بجرنگی بھائی جان‘‘ اور ’’کک‘‘ نے صرف تین دنوں میں 100 کروڑ سے زائدآمدن حاصل کرکےبہت سے  ریکارڈز قائم کیے تھے۔فلمی ناقدین  اور فلم کے انتہائی کم بزنس کرنے کے باعث فلم میں دبنگ خان کے مدمقابل رول کرنے والی  چینی اداکارہ ’’ژوژو‘‘کو بھی شدید مایوسی ہوئی  اور انہوں نےبھارت آنے سے بھی انکار کردیا ہے۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چینی اداکارہ  فلم میں اپنے مختصر کردار کے باعث  پہلے ہی ناخوش تھیں اسی  وجہ سے وہ فلم کی پرموشن میں حصہ لینے بھارت نہیں آئی تھیں لیکن ژوژو نے عندیہ دیا تھا کہ  فلم کی ریلیز کے بعد وہ بھارت ضرور آئیں گی۔ اب فلم کی اس طرح ناکامی کے بعد  انہوں نے بھارت آنے کا ارادہ بھی ملتوی کردیا اور سلمان کے اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ چھوڑدیا۔

Check Also

ہتھیار ڈالنے والے81عسکریت پسندوں کی پاک فوج کے زیراہتمام اصلاحی تربیت مکمل

خیبر ایجنسی: ہتھیار ڈالنے والے 81 عسکریت پسندوں نے پاک فوج کے زیر اہتمام صباؤن سینٹر میں …