Home / تازہ ترین / کیٹی پیری 10 کروڑ فالورز کے ساتھ ٹوئٹر کی ٹاپ سلیبرٹی بن گئیں

کیٹی پیری 10 کروڑ فالورز کے ساتھ ٹوئٹر کی ٹاپ سلیبرٹی بن گئیں

Ketty Perry Breaks Record on twitter
واشنگٹن(بی بی سی پاک نیوز):  امریکی سپراسٹار پاپ گلوکارہ کیٹی پیری نے سوشل میڈیا  کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالورز حاصل کرنے والی سلیبرٹی کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس موقع پر “لَو کیٹی” اور کیٹی پیری کی جانب سے ابھی  ریلیز کیے جانے والا  پانچواں البم “وٹنِس”  بھی ٹوئٹر ٹرینڈز میں شامل ہوگیا۔ یاد  رہے کہ 32 سالہ امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری  نے 21 فروری 2009 کو ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنایا تھا اور 9 سال بعد  ان کے فالوورز کی تعداد ٹوئٹر کی تاریخ میں کسی بھی مشہور شخصیت سے زیادہ ہوگئی۔ امریکی گلوکارہ  کے بعد کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر ہیں، جن کے فالوورز کی تعداد 9 کروڑ 70 لاکھ کے قریب ہے جبکہ حریف پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ 8 کروڑ 50 لاکھ لوگ ٹوئٹر فالوورز کے ساتھ تیسری مشہور ٹوئٹر شخصیت ہیں۔

Twitter

خیال کیا جاتا ہے کہ  کچھ عرصہ پہلے  کیٹی پیری نے اپنی زندگی کے لگاتار 96 گھنٹے براہ راست  ٹوئٹر نشر کیے تھے جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو  سوتے، اٹھتے، بیٹھتے، کھاتے، پیتے، یوگا کرتے، اپنے پالتو کتے کے ساتھ وقت گزارتے اور گھر آنے والے مہمانوں کی خاطر مدارات کرتے خود کو دکھایا تھا۔. وہ ان 96 گھنٹوں کے دوران 41 کیمروں میں گھری ہوئی تھیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ ان کہ ٹوئٹر فالورز کی تعداد پچھلے کچھ عرصہ میں بہت تیزی سے بڑی ہے۔ ٹوئٹر نے اپنے جاری   کردہ پیغام میں کیٹی پیری کو 10 کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی سلیبرٹی بننے پر مبارک باد دی اور کہا کہ آج ہم تاریخ رقم ہوتی دیکھ رہے ہیں۔ جس کے فوراً بعد کیٹی پیری نے بھی ٹوئٹر کو شکریہ کا ٹوئٹ کر دیا۔

Ketty Perry Breaks record

Check Also

ہتھیار ڈالنے والے81عسکریت پسندوں کی پاک فوج کے زیراہتمام اصلاحی تربیت مکمل

خیبر ایجنسی: ہتھیار ڈالنے والے 81 عسکریت پسندوں نے پاک فوج کے زیر اہتمام صباؤن سینٹر میں …