Home / تازہ ترین / بھارتی حکومت نے کسانوں کے لیے قرض معاف کرنے کا اعلان کر دیا

بھارتی حکومت نے کسانوں کے لیے قرض معاف کرنے کا اعلان کر دیا

نئی دہلی(بی بی سی پا ک نیوز): بھارتی کی ایک ریاست مہا راشٹر کی حکومت کی طرف سے بھارتی  کسان رہنماؤں سے ملاقات کے دوران بھارتی  کسانوں کے قرضے معاف کرنے کا اعلان  کیا ہے۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق حکومت کے رفاعہ عامہ  کے ریاستی وزیر چدرات پاٹل نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے فیصلے سےتقریباً 31 لاکھ کسانوں کو ریلیف ملےگا، کل30500 کروڑ روپے کے واجب الادا  قرض معاف کیے جا رہے ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق  جن کسانوں کے پاس 5 ایکڑ سے کم زمین ہے ان کا قرض معاف کیا جا رہا ہے، اور 5 ایکڑ سے زیادہ زمین کے مالک  کسانوں کے قرض سے متعلق 23 جولائی تک فیصلہ کیا جائے گا، حکومت کی طرف سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس اعلان کے بعد بھی کسان نئے قرض لے سکیں گے۔ ادھرریاستی وزیر  چدرات پاٹل نے کہا کہ وفد سے بات چیت کے بعد سارے کسانوں کو قرض معافی دینے کی تجویز تسلیم کر لی گئی ہے۔  لیکن جو چھوٹے کسان ہیں ان کا سارا قرض اسی وقت سے معاف کر دیا گیا ہے۔

Check Also

پاکستان کے معاشی حالات خراب کئے جارہے ہیں، قر ضہ ادا کرنے کیلئے پیسے نہیں:ماہر اقتصادیات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ماہراقتصادیات ڈاکٹراشفاق نے کہاہے کہ حالات خراب کئے جا رہے …